سندھ ہائی کورٹ نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی

جمعرات 3 ستمبر 2020 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری پر چیئرمین نیب سے وضاحت طلب کرتے ہوئے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزم میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، انکوائری مکمل ہونے کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر ارسال کر رکھا ہے معاملہ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں زیر التوا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کے معاملات کو جلد نمٹانا چاہئے،اہم کیسز کو لٹکا کر نیب کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ہمیں بتایا جائے کیا انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنا ہے یا نہیں، چئیرمین نیب ہی فیصلہ کریں گے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پرچیئرمین نیب سے وضاحت طلب کرتے ہوئے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی، جبکہ عدالت نے منظور وسان کے خلاف ابتک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی