بٹگرام میں اگست کے دوران نقب زنی، ڈکیتی اور چوری میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
جمعہ 4 ستمبر 2020 00:09
(جاری ہے)
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ماہ اگست کے دوران بٹگرام پولیس نے 14 پستول 6 بندوقیں، 9 رائفلیں، ایک کلاشنکوف اور 479 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 29 مقدمات درج کئے گئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بٹگرام پولیس نے مجموعی طور پر 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے بٹگرام پولیس نے 296 افراد کے خلاف 109/54/151/107 اور 109/55 کے تحت کاrروائی انسدادی عمل میں لائی۔ حساس مقامات (ہوٹل، سکول، بس اڈہ) وغیرہ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 12 سیکورٹی آرڈیننس کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے۔ لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر بٹگرام پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے۔ ماہ اگست میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت 10 مقدمات درج کئے گئے، غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے پر بٹگرام پولیس نے ماہ اگست 2020ء کے دوران 279 پی پی سی کے تحت 14 مقدمات درج کئے گئے۔ ماہ اگست 2020ء کے دوران دفتر ڈی پی او بٹگرام میں کل 85 مرد و خواتین حضرات کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35 درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا جبکہ 49 درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔ پال آفس بٹگرام میں ماہ اگست 2020ء کے دوران 140 افراد کوکریکٹر سرٹیفیکٹس/سکیورٹی کلئیرنس ایشو کئے گئے اور 180 گمشدگی کی رپورٹس درج کرنے کے ساتھ ساتھ 10 نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 30 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ضلع بٹگرام ڈی پی او آفس میں قائم کردہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں کل 6 کمپلینٹس موصول ہوئیں جن میں سے تین کمپلینٹس کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا، 35 لوگوں نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کیا جبکہ 30 کو لائسنس ایشو کئے گئے ہیں، 120 سابق اور نئے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ عوام کو مہیا کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.