سیدالانبیاء کی توہین عالم اسلام سے اعلان جنگ ہے،تحریک لبیک پاکستان

حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرے ،سفیر کو ملک بدر کیا جائے ،پیرعنایت شاہ

جمعہ 4 ستمبر 2020 20:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا کہ سیدالانبیاء کی توہین عالم اسلام سے اعلان جنگ ہے ہم خون کے آخری قطرہ تک عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرپہرہ دیں گے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو میں خاتم النبیّن حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے گستاخانہ خاکو ں کی دوبارہ اعلان اشاعت اور فرانسیسی صدر کا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس قبیح حرکت کی حوصلہ افزائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس غلیظ حرکت سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزری کی گی ہے جو دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس سے دنیا کا امن تہ وبالا ہوجائے گا لہذا او آئی سی اس غلیظ جسارت کو روکنے میں اپنا جاندار کردار ادا کر ے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے گستاخانہ خاکو کی جو اشاعت کی گی ہے ان سے باز پرس کرے حقیقی کردار ادا کرے سفارتی تعلقات منقطع کرے انکا سفیر ملک بدر کرے اور اپنا سفیر واپس بلائے دریں اثناء دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں اسلام آباد اور پھر کراچی میں اہل تشیع کے ذاکرین نے صحابہ کرام کی انتہائی نازیبا گستاخی کی ہم اسکی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں علاوہ ازیں اسلام آباد میں ہی مولوی عبدالعزیز نے یزید ملعون کی حمایت کرکے مسلمانوں کے دل مجروح کیے ہیں اسے بھی فی الفور گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخان صحابہ کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ بیرونی اور اندرونی ملک دشمن عناصر جو اس سازش کے پیچھے کارفرما ہیں انکی سرکوبی ہو اور کسی کو ایسی غلیظ حرکت کی جسارت نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام لیاقت باغ سے شروع ہونے والے بہت بڑے ناموس رسالت مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک لبیک اسلام آباد زون کے امیر انجینئر حفیظ اللہ علوی ناظم اعلی چوہدری رضوان احمد سیفی ،مولانا حاکم دین پیر فیاض سیفی، علامہ پیر سید حبیب الحق شاہ سلطانپوری علامہ پیر سید احسان الحق شاہ سلطان پوری، پنجاب کے رہنما مولانا عبداللطیف قادری حاجی چودھری طاہر عثمان مرزا راولپنڈی ڈویژن کے رہنما راجہ محمد دانش بختیار راولپنڈی کے امیر حاجی رمضان چشتی ناظم اعلی مولانا شفیق قادری امیر جی ایم شہزاد حاجی محفوظ شیخ واصف ملک عبدالروف تصور قادری محمد امجد رضوی جاوید اختر محمد نوید قادری محمد رضوان یونس گجر اور دیگر بھی موجود تھے کارکنان لبیک یا رسول اللہ تاجدار ختم نبوت زندہ باد آقا آپکی خاطر دل بھی حاضر جان بھی حاضر اہلبیت و صحابہ کی عظمت کو سلام ہے کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے مارچ میں راولپنڈی کی ساتوں تحصیلوں سے ذمہ داران کی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے شرکت کی علاوہ ازیں ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی اپیل پرملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا لاہور داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ہونے والے تاریخی مارچ کی قیادت قائد تحریک علامہ خادم حسین رضوی پیر قاضی محمود اعوانی پیر سید ظہیرالحسن شاہ مفتی غلام عباس فیضی مفتی عابد رضا مولانا فاروق الحسن اور دیگر نے کی ضلع چکوال مارچ کی قیادت ٹی ایل پی راولپنڈی ڈویژن کے امیر پیر یعقوب سیفی نے کی اٹک میں ذوالفقار حیدری جہلم عاصم رضوی گوجرانوالہ پیر انیس الرحمن جاوید مہر گجرات مولانا عبدالواحد سیالکوٹ صوفی رفیق پروفیسر یاسر نارووال مولانامدثررضوی نے قیادت کی دریں اثناء ملک کے دیگر جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کی تمام مساجد میں علمائے کرام نے جمعہ کے اجتماعات میں ناموس رسالت و حرمت اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کی اور لوگوں کو عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حرمت اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و شان سے آگاہ کیا خیبر تا کراچی اورگلگت بلتستان تا کشمیر بہت بڑے بڑے مارچ ہوئے جن میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی اور دشمنان اسلام سے سخت ترین نفرت کا اظہار کیا