حکومت کرپٹ سیاستدانوں کو عوام کے سامنے لائے گی، لبنیٰ چیمہ

بدھ 9 ستمبر 2020 17:33

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی اورکرپٹ سیاستدانوں کو عوام کے سامنے لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔ کرپشن کی ماری اپوزیشن کے پاس کرنے کے لئے کچھ نہیں وہ ہر وقت شور مچاتی ہے کہ حکومت گئی لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی کراچی والوں سے ہمدردی سمجھ سے بالا تر ہے ۔نیب حاضری پر انہیں بیماری یاد آجاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ نے اپنے بیان میں کیا۔ ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ تین مرتبہ اقتدار میں رہی اس وقت انہیں کراچی کا خیال کیوں نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹ کر ان کے پیٹ سے لوٹی ہوئی دولت نکلوانے والے کرپشن بچانے کے لئے آج شیر و شکر ہورہے ہیں ۔

عوام ان کے ڈرامے کو خوب جانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا ہر صورت حساب دینا ہو گا ۔ ماضی میں ( ن) لیگ کی حکومت نے پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر خرچ کرکے اپنی تجوریاں بھریں ۔ تحریک انصاف آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقینی رکھتی ہے اور کرپٹ اور بددیانت لوٹے کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔