دورویہ سڑکیں نہ ہونے سے ٹریفک حادثات رونماہورہے ہیں،کاشف حیدری

صوبے کی تمام شاہرائیں غیر محفوظ ہیں،تمام شاہرائوں کودورویہ بنایاجائے،ڈائریکٹر مومنٹ گروپ

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) سماجی رہنما اور مومنٹ گروپ کے ڈائریکٹر کاشف حیدری نے کوئٹہ، کراچی کے قومی شاہراہوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورویہ سڑکیں نہ ہونے سے ٹریفک حادثات رونماہورئے ہیں صوبے کی تمام شاہرائیں غیر محفوظ ہیں۔ بلوچستان کی تمام شاہراہوں کودورویہ بنایاجائے۔

کراچی ،ژوب اورکوئٹہ کی مشرقی ومغربی بائی پاس سنگل روڈہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روزانہ کئی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ حکومت مزید حادثات کی روک تھام کے لئے مشرقی اور مغربی بائی پاس کودورویہ بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور عوام کے اس دیرینہ مطالبے کوپورا کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہیں جو کہ انتہائی تشویش کی بات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 گھنٹے کاسفر 9تا8 گھنٹے میں طے کرنے کیلئے کوشاں مسافر کوچزکے ڈرائیور کئی حادثات کے ذمہ دارہیں جبکہ کم عمر اور غیر لائسنس یافتہ اورناتجربہ کار ڈرائیوروں کے باعث بھی حادثات کی شرح بڑھ رہی ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس کے بعد ورثا نے میتوں کے ساتھ روڈ کو بند کرکے کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد قومی شاہراہوں کو دورویہ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔