بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 13 ستمبر کو ہوگی

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:50

اسلام آباد ۔ 11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 13 ستمبر کو ہوگی۔ آن لائن تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن ہونگے۔ کامیاب کھلاڑیوں کو اسناد جبکہ ججز اور منتظمین کو تعریفی خطوط جاری کیے جائیں گے ۔ شاہ محمد شان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام اور فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر کی زیرِ نگرانی گذشتہ 2 ماہ تک جاری رہنے والے آن لائن ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ 2020 میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں نہ صرف، کلب، ڈسٹرکٹ، ڈویڑن، صوبائی سطح کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کو کنڈکٹ کروانے کے لیے ملک بھر سے کل 13 نیشنل اور انٹرنیشنل ریفری و ججز کا انتخاب کیا گیا تھا اور وہ بھی اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے، اسکے علاؤہ کامیاب کھلاڑیوں میں اسناد جبکہ ججز اور منتظمین میں تعریفی خطوط بھی جاری کریں کئے جائیں گے۔

اس تقریب میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، جنرل سیکرٹری عندلیب سندھو، فیڈریشن کے صدر احمد بیگ، فیڈریشن کے نائب صدر و پاکستان وومن کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری ادا جعفری، انٹرنیشنل و چیف ریفری پاکستان کراٹے فیڈریشن نسیم قریشی، قومی کوچ شاہ محمد شان ای-کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر عظمیٰ اصغر، ججز، کھلاڑی، منتظمین اور چاروں صوبوں کے صوبائی ایسوسی ایشنز کے سیکریٹریز، صدور و دیگر عہدیداران شریک ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :