پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز گرین شرٹس نے پہلے سیشن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنا لیے

پیر 20 اکتوبر 2025 14:19

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز گرین شرٹس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے محتاط انداز میں آغاز کرتے ہوئے پہلے سیشن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنا لیے۔ پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اب تک سودمند ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم امام الحق 17 رنز بنا کر سپنر سائمن ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور کھانے کے وقفے تک سکور 95 رنز تک پہنچا دیا۔ عبداللہ شفیق 37 اور کپتان شان مسعود 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد کامیابی سپنر سائمن ہارمر کے حصے میں آئی۔