حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کے وسائل مہیا کئے ہیں، چوہدری آصف مجید

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:17

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کے وسائل مہیا کئے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت سے تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی کے منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں جن پرتیزی سے کام ہورہاہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ماضی میں عوام کو صرف وعدوں پر ٹرخایا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت عملی طور پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حسین آباد وارڈ نمبر40 میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائ رانا منظورحسین خاں کی تجویز پر اپنے فنڈ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس واٹرفلٹریشن پلانٹ سے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی جو دیرینہ مسئلہ تھا وہ حل ہوگیا ہے،چوہدری آصف مجید نے کہاکہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

میگا سٹی پیکج کے آتے ہی حلقہ میں تمام ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔حلقہ کا کوئی گلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہیگا،شہرمیں سڑکوں کے پیچ ورک کا کام بھی جلد شروع ہوجائیگا۔اس موقع پر رانا محمد منظورحسین خان نے کہا کہ ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے صحیح عوامی نمائندہ ہونے کا حق اداکیا ہے اس سے پہلے ان کے فنڈ سے گلشن عثمان کی مین سڑک کے علاوہ حسین آباد، کمبوہ کالونی، اسلامیہ کالونی، جمال ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبوں کا کام شروع ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایم پی اے فنڈ سے ان علاقوں میں ٹف ٹائل، سیوریج کے مسائل، سڑکوں کی بحالی کا کام جلد شروع ہوگا جس کی چوہدری آصف مجید نے یقین دہانی کرائی ہے،اس کے علاوہ انکی کوششوں سے بجلی کے بہت سارے مسائل حل ہوچکے ہیں۔

عمائدین علاقہ نے چوہدری آصف مجید، رانا محمد منظورحسین خاں کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ چوہدری آصف مجید کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے چالیس سال پرانے مسائل حل کئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدر ی ظہور احمد گوجر، جاویداخترچوہدری، فیصل سعید، عاصم غنی چوہدری اشتیاق احمد ممبر امن کمیٹی ڈاکٹر وحید،رانا حفیظ،حاجی اقبال،اسد بخاری،علی شان،شیخ حمید،حیدر وارثی،ذوالفقار علی،ظہور الحق،مقصود اختر،ابرار شاہ،مسعود انور سیال،میاں نعیم،بابا اقبال،بابا کبوتر شاہ،امجد وڑائچ،ناصر بھٹی،صابر حسین،اکبر علی،ساجد حسین سدھو،کاشف، رانا مصطفیٰ،حافظ مطیع الرحمٰن،چوہدری رفیق اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔