یوم دفاع کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 16:22

یوم دفاع کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میں صوابی کا مقابلہ چارسدہ سے قاسم علی بیگ نوشہرہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید سلطان بری نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ صوبے کے چار اضلاع سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ان چار اضلاع میں مردان، پشاور، چارسدہ اور صوابی شامل ہیں ۔