ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت شروع

ہفتہ 12 ستمبر 2020 16:22

ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کراچی میں شروع ہوگئی ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت 50 سے زائد خواتین کھلاڑی تربیت کررہی ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز انوار احمد انصاری اور شازیہ یوسف کے علاوہ جونئیر کوچ نیشا سلطان جدید اور اعلی تربیت دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان خواتین کھلاڑیوں میں سے ہی جونیئر ٹیموں کا انتخاب کرکے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے لئے بیھجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :