شہباز تائی کوانڈو چمپئین ایوارڈ و بلیک بلٹ پوموشن ہولڈرز کھلا ڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 12 ستمبر 2020 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع (ڈیفنس ڈی) کے حوالے سے شہباز تائی کوانڈو چمپئین ایوارڈ و بلیک بلٹ پوموشن ہولڈرز کھلا ڑیوں کے اعزاز میں جناح میونسپل اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص یوسی 13کے سابق چئیرمین محمد یاسین آرائیں تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں سکھر میونسپل کارپوریشن کے کونسل آفیسر اعجاز شیخ ،تائی کوانڈو وومین صدر میڈم عزرا جمال ،عبدالمجید چاچڑ ،آرگنائزر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت ،سمیت آفشیلز سر عطاء اللہ سمیجو ،راشد شیخ،عبدالمعیز ،اسامہ سیال ،مروف باجوہ سمیت کھلاڑیون اور شائقین تائی کوانڈو کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ،شرکاء تقریب سے یوم دفاع (ڈیفنس ڈی) کے حوالے سے شہباز تائی کوانؤ چمپئین ایوارڈ و بلیک بلٹ پوموشن تقریب میں تائی کوانڈو کھلاڑیوں نے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد سمیٹی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو صحت مندانہ معاشرہ فراہم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی ، موجودہ حالات میں اور محدود وسائل کے باوجود نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد کی عبادت سے کم نہیں ہیں سکھر میں تائی کوانڈو گیمز ککی ترقی دیکھتے ہوئے بے خوشی ہورہی ہے انشاء اللہ اگر کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے گئیتو وہ دور نہیں جب یہ ہی کھلاڑی ناصرف سکھر بلکہ ملک وقوم کا نام روشن کرینگے کھیلوں کا فروغ موجودہ حالات میں بے حد ضروری ہوگیا ہیوالدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو دفاعی صلاحیت سے مالا مال کریں تاکہ ان میں پائی جانیوالی محرومیاں دور ہوسکے قبل ازیں آرگنائزر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت سر عطائ اللہ سمیجو نے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا جبکہ مہمان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات و تعریفی اسناد و بلٹ تقسیم کئے۔