پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کی جانب سے قومی تھروبال چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع

اتوار 13 ستمبر 2020 14:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان تھروبال بال فیڈریشن نے قومی تھروبال چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، گذشتہ روزپاکستان تھروبال بالفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان تھروبال فیڈریشن نے قومی تھروبال چیمپیئن شپ روواں سال اپریل میں منعقد کروانی تھی، لیکن کرونا وائرس کے باعث یہ چیمپیئن شپ منعقد نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

جس سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے اس لئے قومی تھروبال چیمپئن شپ شروع کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو تربیت کرنے کا دو ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز سے بھی رائے کی جائے گی، پھر چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔