باہمی کرکٹ سیریز پر اب بھارتی بورڈ سے بات نہیں کریں گے، چیئرمین پی سی بی کا واضح اعلان

باہمی کرکٹ سیریز پر بات چیت کیلئے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں، سیاسی صورت حال نارمل ہونے پر کرکٹ بحالی کی بات ہوسکے گی: احسان مانی

اتوار 13 ستمبر 2020 19:35

باہمی کرکٹ سیریز پر اب بھارتی بورڈ سے بات نہیں کریں گے، چیئرمین پی سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ باہمی کرکٹ سیریز پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے اب بات نہیں کریں گے، اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کوبات کرنی چاہیے۔ایک بیان میں احسان مانی نے کہاکہ پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں سیریز سے متعلق بات چیت شروع نہیں ہو رہی، بھارتی بورڈ سے کئی بار بات کی ہے لیکن اب نہیں کریں گے، اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باہمی کرکٹ سیریز پر بات چیت کے لیے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں، سیاسی صورت حال نارمل ہونے پر کرکٹ بحالی کی بات ہوسکے گی۔احسان مانی نے کہاکہ بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، صدربھارتی بورڈ ساروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جانیکی درخواست نہیں کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اس لیے اب آئی سی سی کوبات کرنی چاہیے، بدقسمتی سے بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں جب کہ پاکستان میں ہمیں ایسے مسائل کاسامنا نہیں ہے۔