ٹی ٹونٹی کی آل ٹائم رینکنگ میں 5پاکستانی بولرز شامل،عمرگل 857 پوائنٹس کیساتھ نمبرون

شاہد آفریدی (814) چھٹے، سعید اجمل (788) 8ویں، آل رائونڈر عماد وسیم (780) 9ویں اور لیگ سپنر شاداب خان (769) 10ویں پوزیشن پر موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 ستمبر 2020 12:15

ٹی ٹونٹی کی آل ٹائم رینکنگ میں 5پاکستانی بولرز شامل،عمرگل 857 پوائنٹس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2020ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آل ٹائم ٹی ٹونٹی باؤلرز کی رینکنگ جاری کردی ۔ ٹاپ ٹین میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر عمر گل 60 میچوں میں 85وکٹیں لے کر 857 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری 855 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

سابق کیوی سپنر ڈینیئل ویٹوری 850 ریٹنگ پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین آف سپنر سنیل نارائن817 پوائنٹس کی بدولت چوتھے ، افغان لیگ سپنر راشد خان 816 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 814 پوائنٹس لے کر چھٹی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر ساتویں نمبر پر فائز ہوئے ۔

سابق قومی آف سپنر سعید اجمل 788  ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے 780 ریٹنگ پوائنٹس کی بدولت نویں پوزیشن حاصل کی جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کو 769  پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔