یو ای ٹی، مخصوص نشستوں میں داخلوں کیلئے فارم وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

منگل 15 ستمبر 2020 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے پنجاب کیلئے دیگر صوبوں میں مختص نشستوں کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، یہ توسیع صوبے میں انٹرمیڈیٹ نتائج میں تاخیر کے باعث کی گئی ہے، اب صوبے بھر کے طلبہ و طالبات دیگر صوبوں میں پنجاب کیلئے مختص نشستوں کیلئے 30 ستمبر تک فارم یونیورسٹی میں جمع کروا سکتے ہیں، فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد صوبے کے زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے پہلے 14 ستمبر فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی لیکن رزلٹ نہ آنے کے باعث صرف 23 طلبہ و طالبات نے مخصوص نشستوں کیلئے داخلے کیلئے اپلائی کیا تھا۔