علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایم اے پروگرام ختم کرکے آئندہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 15 ستمبر 2020 23:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم اے پروگرام ختم کرکے بی ایس پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ریجنل ڈائریکٹر فیصل آبادکیمپس پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شاہ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس سال آخری بار ایم اے پروگرام آفر کر رہا ہے جس کے داخلہ کی آخری تاریخ 15،اکتوبرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے لئے ایم اے پروگرام میں شمولیت کا یہ آخری موقع ہے اس کے بعد ایم اے پروگرام میں داخلہ نہیں لیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم اے پروگرام کی بجائے اب یونیورسٹی بی ایس پروگرام میں داخلے شروع کررہا ہے۔ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے طلبا وطالبات کے لئے یہ آخری موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :