شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور بھٹائی سوشل واچ اور ایڈوکیسی کے درمیان یادداشت کے معاہدے پر دستخط

منگل 15 ستمبر 2020 23:41

سکھر۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں یونیورسٹی اور بھٹائی سوشل واچ اور ایڈوکیسی (بسوا) کے درمیان یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ وائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور خادم حسین میرانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھٹائی سوشل واچ اور ایڈوکیسی (بسوا) نے معاہدے پر دستخط کیئے۔

اس معاہدے کے اہم مقصد یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے درمیان تعلیمی مذاکرات کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یونیورسٹی میں بین الشعبہ تعلیمی مذاکرات ہوں گے جبکہ 10 تحقیقی مقالے، ریڈیو پروگرام اور سماجی تشدد پر دستاویزی پروگرام تیار کرکے پیش کیئے جائیں گے۔ اس موقع پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ہونے والی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی جبکہ انتہا پسندی کے خاتمے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

خادم حسین میرانی نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد طلبہ و طالبات کی صلاحیات میں اضافہ کرنے کیلئے انہیں ثقافتی و ہم نصابی سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکیں۔ ایڈوکیٹ منظور حسین لاڑک ڈین فیکلٹی آف لا، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز اور مرید حسین رجسٹرار اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :