مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایسے بہترین انسان کے ساتھ زندگی کے بہت سے سال گزارنے کا موقع ملا۔ بل گیٹس کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 ستمبر 2020 13:43

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر 2020ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس دوم کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ولیم ہنری گیٹس دوم جنہیں بل گیٹس سینئر کے نام سے جانا جاتا ہے 1925میں امریکا کے دارلحکومت واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور اپنے کیرئیر کا آغا ز بطور وکیل کیا وہ لاء فرم شڈلر میکبروم اینڈ گیٹس کے بانی تھے، اور وہ سیاٹل کنگ کاؤنٹی اور واشنگٹن اسٹیٹ بار ایسوسی ایشنوں کے صدر بھی رہے۔

بل گیٹس اپنی شخصیت کی تعمیر اور ترقی میں والد کے کردار کو اہم قرار دیتے رہے ہیں۔انہوں نے والد کے انتقال کی خبر ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی۔بل گیٹس نے کہا کہ ولیم ہنری گیٹس دوئم سابق امریکی فوجی اہلکار تھے۔

(جاری ہے)

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایسے بہترین انسان کے ساتھ زندگی کے بہت سے سال گزارنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے گیٹس فاؤنڈیشن کے فلاحی امور میں اہم کردار ادا کیا۔

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن آج جو ہے وہ ان کے بغیر ممکن نہیں تھی۔۔بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ انہیں یاد رکھیں گے۔
۔ بل گیٹس سینئر ، گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر بھی رہ چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل گیٹس سینئر کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئییں تاہم خاندانی ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کا شکار تھے دنیا بھر کی معروف شخصیات نے بل گیٹس کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :