پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے نومنتخب صدر طارق نے سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی

ملاقات میں کیمونٹی کو درپیش مسائل اور اوورسیز پاکستانیوں میں یکجہتی پیدا کرنے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 ستمبر 2020 14:29

پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے نومنتخب صدر طارق نے سفیر پاکستان ڈاکٹر ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) نومنتخب صدر طارق جاوید نے سفیر پاکستان کو پی ٹی ائی جرمنی کے بڑھتے ھوئے مقبولیت اور اوورسیز پاکستانیوں کی توقعات سمیت پاکستان کے لیے بزنس ، تعلیمی میدان میں سمیت دیگر شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے کیمونٹی کردار کو بہترین انداز پیش کیا

کیمونٹی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے مشاہدات پیش کیے.  سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصلنے پی ٹی ائی جرمنی کے نومنتخب صدر طارق جاوید کومبارکباد ہیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمارے دروازے پاکستانی کیمونٹی کے لیے ہر وقت کھولیے ہیں جرمنی میں مقیم ہر پاکستانی سفیر پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے  کوشش کیا جائے کہ اپ کے اچھے کردار و معاملات سے پاکستان کا نام روشن ھوسکے اور پاکستان مثبت امیج کو فروغ دے سکے

طارق جاوید نے سفیر پاکستان کو کیمونٹی کو درپیش مسائل سامنے رکھتے ھوئے کہاکہ تارکین وطن مزدوری کرنے پردیس اتے ہیں ان کو درپیش مسائل کو فوری حال کیا جانا چائیے پاسپورٹ سمیت دیگر کاغذات کے انکوائریز کم از کم وقت لگنا چاہیے سفیر نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ تمام انکوائری کمپیوٹرائز ھو ایک دو ہفتوں میں انکوائری مکمل ھوکر پاسپورٹ کا اجرء ممکن بن سکے

پی ٹی ائ جرمنی کے صدر طارق جاوید نے جرمنی بھر میں کیمونٹی کو یکجا کرنے میں کردار ادا کرنے اور ہر موقع پر صفحہ اول میں موجود ھونے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی کیمونٹی کو ایک پیچ پر جمع کرینگے تاکہ اوورسیز میں درپیش مسائل کو حل۔

کرنے مین اسانی ھو ۔