
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تمباکو سے پاک گلگت بلتستان کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
مقررین کا جی بی کو سگریٹ نوشی سے پاک بنانے کا اعادہ
بدھ 16 ستمبر 2020 22:31
(جاری ہے)
ان کے ہمراہ نگران وزیر تعلیم وتعمیرات عامہ عبدالجہاں،سیکرٹری اطلاعات فداحسین،ایس ایس پی گلگت میرزاحسن، سیڈو کے کنٹری ہیڈ ملک عمران خان،سیڈو کے سی ای او عزیز کریم،یونیورسٹی کے سینئرمنیجمنٹ آفیسران،فیکلٹی ممبران،سوشو اکنامکس اینڈ ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے آفیسران،گلگت بلتستان کے سینئرجرنلسٹ،پریس کلب گلگت کے صدر سمیت طلبہ وطالبات موجودتھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر تعلیم وتعمیرات عامہ عبدالجہاں نے کہاکہ منشیات سے پاک ماحول کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پورے گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے لیے مشعل راہ ہے۔جس پر وائس چانسلر سمیت یونیورسٹی انتطامیہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمباکو نوشی سمیت دیگر تما م منشیات سے خطے کو پاک کرنے کے لیے لازمی ہے کہ ہم اپنے اندر تبدیلی لائیں اور عہد کریں کہ اپنے آپ سمیت معاشرے منشیات سے پاک کریں۔اس سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ مثبت سوچ سے ہی معاشرتی مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ان سے قبل دیگر مقررین نے اپنے خطا ب میں سیگریٹ نوشی کے معاشرے پر پڑنے والے برے اثرات سمیت گلگت بلتستان کو سیگریٹ نوشی سے پاک بنانے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اعادہ کیاکہ مل کر گلگت بلتستان کو سیگریٹ نوشی سے فری علاقہ بنائینگے۔یاد رہے کہ ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور شو اکنامکس اینڈ ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیاتھا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.