کسٹم ٹیم کا سگریٹ کے گودام پر چھاپہ ، لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ برآمد ، مقدمہ درج

جمعرات 17 ستمبر 2020 23:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جینس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدرآباد کی ایک ٹیم نے ڈائریکٹر کسٹم ٹو ان لینڈ ریونیو حیدرآباد فیصل رؤف میمن کی نگرانی میں لیاقت کالونی حیدرآباد میں واقع سگریٹ کے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بہت بڑی مقدار میں مختلف برانڈز کے سگریٹ کے کارٹن برآمد کرلیے جو غیر قانونی طور پر کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر رکھے گئے تھے کسٹم ترجمان کا کہنا ہے کہ سگریٹ کی ڈیوٹی ادا نہ کرکے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اس طرح ملک بھر میں سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کسٹم نے کریک ڈاؤن کیا ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ گودام اور سگریٹ کے مالک کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :