جنرل اسمبلی میں کشمیر پر جو کچھ کہنا ہے وہ تو ہم کہیں گے،پاکستان

توقع ہے وزیراعظم کی تقریر میں کشمیرکا موضوع شامل ہوگا، منیر اکرم

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:21

جنرل اسمبلی میں کشمیر پر جو کچھ کہنا ہے وہ تو ہم کہیں گے،پاکستان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ توقع ہے وزیراعظم کی تقریر میں کشمیرکا موضوع شامل ہوگا اور اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر جوکچھ کہنا ہے وہ تو ہم کہیں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے ایک انٹرویومیں کہاکہ یواین جنرل اسمبلی کا سیشن ہائبرڈ ہوگا، کچھ لوگ اسمبلی میں موجود ہوں گے اور کچھ ورچوئل شرکت کریں گے، ورچوئل کی وجہ سے 140 سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی فیصلہ سازی ایک طرف ہے، جو اعلیٰ سطح کی سربراہان مملکت کی انٹریکٹو ڈپلومیسی ہوتی تھی، وہ نہیں ہوگی، اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، میرے خیال میں بہت کم لوگ میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔منیر اکرم نے کہاکہ توقع ہے وزیراعظم کی تقریر میں کشمیرکا موضوع شامل ہوگا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر پرجوکچھ کہنا ہے وہ توہم کہیں گے، مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، دیگر فورمز پر بھی مسئلہ کشمیر پر ہم بولیں گے۔