اسد قیصر بہت اچھے اور تحمل والے اسپیکر ہیں ، وفاقی وزیر علی زیدی

اسد قیصر کبھی کبھی اپوزیشن بینچیز کو حکومت بینچز سے بولنے کا زیادہ وقت دیتے ہیں،وفاقی وزیر

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:32

اسد قیصر بہت اچھے اور تحمل والے اسپیکر ہیں ، وفاقی وزیر علی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ اسد قیصر بہت اچھے اور تحمل والے اسپیکر ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسد قیصر کبھی کبھی اپوزیشن بینچیز کو حکومت بینچز سے بولنے کا زیادہ وقت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسپیکر حکومتی اراکین کے بارے میں بولے جانے والے متضاد جملوں کو نظر انداز کرتے ہیں،بے بی زرداری کو اسپیکر کا شکر گزار ہونا چاہیے،اگر قومی اسمبلی ربر اسٹیمپ پارلیمنٹ ہے تو بلاول بھٹو اس سے اور سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں جس الیکشن نے پی ٹی آئی کو وفاق، پنجاب اور کے پی میں منتخب کیا اسی نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں کیا ہے،کیا جہاں پیپلز پارٹی جیتی وہاں الیکشنز فئیر تھے لیکن باقی دھاندلی شدہ ۔