جیکب آباد میں میٹھے پانی کی اسکیم میں مبینہ کرپش کیخلاف نوجوان کا احتجا ن

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:34

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) جیکب آباد میں میٹھے پانی کی اسکیم میں مبینہ کرپشن،نوجوان کامیٹی کا جیکب آباد سے کراچی پریس کلب تک لانگ مارچ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے 2012 میں تحصیل ٹھل کو پینے کے میٹھے پانی کی اسکیم دی گئی تھی جس میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے باعث اسکیم 8سالوں میں بھی مکمل نہ ہوسکی ہے،اسکیم میں ہونے والی کرپشن اور اسکیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل ٹھل کے شھری گزشتہ کئی سالوں سے احتجاج بھی کرتے آر رہے ہیں،گزشتہ چھ ماہ پہلے نوجوان کامیٹی بنائی جس میں دس سوشل میڈیا پر ایکٹو نوجوانوں کی کامیٹی بنائی گئی جنہوں نے میٹھے پانی کی اسکیم میں ہونے والی میگا کرپشن اور اسکیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل احتجاج اور دھرنے بھی دیے گئے،پانی کی اسکیم میں ہونے والی میگا کرپشن کے خلاف احتجاج اور دھرنے کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے آج ٹھل پریس کلب سے کراچی پریس کلب تک لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا ہے،نوجوان کامیٹی کے حامد میر،انیس الرحمن،لال محمد،فیروزہ لاشاری و دیگر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا روٹ ٹھل سے سکھر پریس کلب دھرنہ بعد میں نواب شاہ اور حیدرآباد پریس کلب ہوگا،کل کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنہ دیا جائے گا،کراچی پریس کلب پہنچ کر ہی فیصلا کیا جائیگا کہ کتنے دن دھرنے پر بیٹھنہ ہے۔