اکتوبر کا مہینہ لاہور کے شہریوں کیلئے خوشگوار ہو گا: محکمہ موسمیات

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) رواں ماہ ستمبر کا اختتام گرم اور خشک موسم سے ہو گا، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 36 ڈگری سے 38 ڈگری تک جا سکتا ہے، یہ پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے، پیش گوئی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ماہ اکتوبر کا مہینہ لاہور کے شہریوں کے لئے خوشگوار ہو گا، اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے اکتوبر کا اچھے موسم سے آغاز ہو گا، گرمی اور حبس کے ستائے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :