امریکی سپریم کورٹ کی معروف خاتون جسٹس گنسبرگ انتقال کر گئیں

موت سے قبل تحریری بیان میں جسٹس گنسبرگ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کی جگہ نئے جسٹس کا نام تب تک ظاہر نہ کیا جائے جب تک کہ نئے صدر کا انتخاب نہیں ہو جاتا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 19 ستمبر 2020 06:00

امریکی سپریم کورٹ کی معروف خاتون جسٹس گنسبرگ انتقال کر گئیں
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر 2020ء) امریکی سپریم کورٹ کی معروف خاتون جسٹس گنسبرگ انتقال کر گئیں۔ موت سے قبل تحریری بیان میں جسٹس گنسبرگ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کی جگہ نئے جسٹس کا نام تب تک ظاہر نہ کیا جائے جب تک کہ نئے صدر کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی خاتون جسٹس روتھ بیڈر گنسبرگ 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ امریکی سپریم کورٹ کی ایک جج تھیں جن کو صدر کلنٹن نے نامزد کیا تھا۔ 
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس روتھ بیڈر گنسبرگ کا انتقال واشنگٹن میں واقع ان کے اپنے گھر میں ہوا ہے۔ گنسبرگ امریکہ کی دوسری خاتون تھیں جنہوں نے سپریم کورٹ میں بطور جج خدمات سر انجام دیں۔ 
جسٹس روتھ بیڈر گنسبرگ خواتین کے حقوق کے لیے ایک اہم آواز کے طور پر جانی جاتی تھیں۔