بلاول بھٹو کی میزبانی میں اے پی سی قومی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی قمر زمان کائرہ

سیاسی جماعتوں نے عوامی بیزاری کی لہرکی قیادت نہ کی تو یہ لاوا کسی اور طرح بھی پھٹ سکتا ہے، صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:18

بلاول بھٹو کی میزبانی میں اے پی سی قومی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے 20ستمبر کو زرداری ہائوس اسلام آباد میں ایک تاریخی اورنتیجہ خیز سیاسی اجتماع ہوگا ،چیئرمین بلاول بھٹو کی میزبانی میں اے پی سی قومی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اے پی سی کیخلاف وزرا کے بیانات ان کی قبل ازوقت بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں،حکومت کے غیر جمہوری اور فاشسٹ طرز عمل نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے پر اکسایا۔انہوں نے کہا کہ وکلا ،سول سوسائٹی ،مزدور ، کسان،طلبا ،صحافی اور تاجر سب حکومت سے تنگ آ چکے ہیں،سیاسی جماعتوں نے عوامی بیزاری کی اس لہرکی قیادت نہ کی تو یہ لاوا کسی اور طرح بھی پھٹ سکتا ہے ۔