دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ: دیا مر گلگت بلتستان کے لئے ہزاروں ملازمتوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا
گریڈ 6 سے 16 تک کی 124 اسامیاں مشتہر، اِن اسامیوں پر صرف ضلع دیا مر گلگت بلتستان کے لوگ بھر تی کئے جائیں گے گریڈ 14 سے 20 تک کی 179 اور سکیورٹی کی 317 اسامیا ں بھی مشتہر، اِن اسامیوں پر بھی پراجیکٹ ایریا اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی
اتوار 20 ستمبر 2020 21:35
(جاری ہے)
اِن اسامیوں پر بھی پراجیکٹ ایریا اور گلگت بلتستان کے اہل افراد کو ترجیح دی جائے گی،کیونکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کو ترجیحی درجہ حاصل ہے۔
مقامی لوگوں کو ترجیحی طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی آباد کاری اور مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت آب نوشی،آبپاشی، تعلیم اور صحت کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے 44ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔کیڈٹ کالج چلاس بھی تکمیل کے قریب ہے جس سے مقامی طالب علموں کو اعلی درجے کی تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔علاوہ ازیں پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی بجلی کی ضررویات پوری کرنے کے لئے تین میگاواٹ کا تھک ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ بھی بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ دریائے سند ھ پر تربیلا ڈیم سے تقریبا 315 کلومیٹر بالائی جانب جبکہ گلگت سے تقریبا180 کلو میٹر اور چلاس شہر سے 40کلو میٹر زیریں جانب تعمیر کیا جارہا ہے۔ دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1ملین ایکڑفٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500میگاواٹ ہے اور یہ ملک کی اقتصادیات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔منصوبے کی بدولت پاکستان میں انسانی وسائل کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ پراجیکٹ کی تعمیر سے انجینئرز اور دیگر سٹاف کے لئے 16 ہزار500 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.