
یورپی یونین نے ایران پر نئی امریکی پابندیوں کا اعلان مسترد کردیا
ایرانی عوام امریکی دباﺅ کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے. صدر روحانی کا ردعمل
میاں محمد ندیم
پیر 21 ستمبر 2020
09:45

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد 2231 کے تحت اقوام متحدہ کی ”اسنیپ بیک میکانزم“ کے بارے میں نام نہاد پابندیوں کے امریکی اعلان کو نوٹ کررہے ہیںانہوں نے اس حوالے سے اپنے 20 اگست اور JCPOA کے جوائنٹ کمیشن کے 1 ستمبر 2020 کو ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ اپنے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے 8 مئی 2018 کے بعد یکطرفہ طور پر جے سی پی او اے میں اپنی شرکت روک دی تھی اور اس کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینا بند کر دیا تھا.
اس ساری صورتحال میں اسے ایران کو ایٹمی قوت بننے سے روکنے کے لیے تیار کردہ JCPOA کی شریک ریاست نہیں سمجھا جاسکتا، وہ خود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت جے سی پی او اے کے وعدوں کے خاتمے کا اعلان اور نئی پابندیاں عائد نہیں کرسکتایاد رہے کہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اس جوائنٹ کمیشن کے کو آرڈینیٹر ہیں جس نے ایران کے ساتھ اپنا جوہری پروگرام معطل کرنے کی صورت میں اس پر سے معاشی پابندیاں اٹھائی تھیں. اعلامیے میں انہوں نے کہا کہ جوائنٹ کمیشن کے کو آرڈینیٹر کی حیثیت سے میں اس معاہدے کے تحفظ اور مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا‘انہوں نے یاد دلایا کہ جے سی پی او اے بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاﺅ کی روک تھام کا ایک اہم ستون ہے، جس نے ایران کے ساتھ اس معاہدے کے ذریعے علاقائی اور عالمی سلامتی کو جامع انداز میں ایڈریس کیا ہے. انہوں نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں اور کسی بھی ایسی کا روائی سے باز رہیں جو موجودہ صورتحال کو خراب کرنے کا سبب بنے‘ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی دباﺅ کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے‘ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر ایرانی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے اقدام پر یقینی شکست ہوگی. انہوں نے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے فیصلے پر عالمی برادری کے منفی ردِعمل کا سامنا ہوگا، ایران امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گا حسن روحانی نے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے حقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرے، سلامتی کونسل کے ارکان امریکی فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں. ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے جوہری معاہدے پر فریقین عمل کریں تو ایران بھی مکمل پاسداری کو تیار ہے اس سے قبل امریکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوربارہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.