ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:44

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) 21ستمبر تا 25ستمبر 2020 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمدراؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، پولیو اریڈکیشن آفیسر ڈاکٹر جواد احمداور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاے جائیں گے ۔21ستمبر تا25ستمبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے بارے ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا کہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم191068 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :