پوری قوم نے نوازشریف کا اصلی چہرہ ، اس کی بیماری کے ڈرامے اور بزدلی دیکھی، فیصل واوڈا

عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہے جو اپنی قوم کے ساتھ عدلیہ ، فوج اور دیگر اداروں کو ساتھ لیکر چل رہا ہے، وفاقی وزیر

پیر 21 ستمبر 2020 17:46

پوری قوم نے نوازشریف کا اصلی چہرہ ، اس کی بیماری کے ڈرامے اور بزدلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم نے اس کا اصلی چہرہ ، اس کی بیماری کے ڈرامے اور بزدلی دیکھی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس کے اور اس کے خاندان کی قسمت میں اب صرف جلا وطنی یا جیل ہے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمیں اپنی فوج پر فخٴْر ہے جو اس ملک کی محافظ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہے جو اپنی قوم کے ساتھ عدلیہ ، فوج اور دیگر اداروں کو ساتھ لیکر چل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے مفاد کے لئے نہیں بلکہ صرف پاکستان کیلئے - لیکن یہ فرق یہ تندرست بھگوڑا نہیں سمجھ سکے گا-وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف زہر اٴْگل کر پھر انڈیا کو خوش کر دیا- وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ فوج سے نفرت اس لئے ہے کہ فوج کو بھی اس کی چوری اور ملک دشمنوں سے ملاقاتوں کا علم ہے جو برکھا دت نے اپنی کتاب میں بھی انکشاف کیا ہے۔