صحت کی سہولیات فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ رابعہ بصری

منگل 22 ستمبر 2020 12:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) صحت کی سہولیات اولین ترجیح ہے ‘ اور عوام کو صحت کی سہولیات بلاتعطل جاری رہی گی ‘سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ و ایم پی اے رابعہ بصری نے صوبائی اسمبلی میں ایم ڈی ایم کی زیر نگرانی ویلج ہیلتھ کمیٹیوں کے وفد کے ساتھ اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں کہیں اس موقع پر ملاقات میں درسمند سے معراج الدین، طارق خان ،ٹل سے جعفر علی خان ‘طفیل محمد جبکہ نریاب سے محمد آصف ‘ضیا ‘رازق شامل تھے اس موقع پر ایم ڈی ایم ہنگو کے سوشل موبلائزر عبداللہ بنگش اور ڈی آر ار افیسر نعمان خان بھی موجود تھے وفد نے چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ رابعہ بصری کے ساتھ ایم ڈی ایم ارگنائزیشن کے خدمات سمیت درسمند ٹل ‘اور نریاب سمیت پورے تحصیل ٹل صحت کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ‘ اس موقع پر سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ و ایم پی اے رابعہ بصری نے کہاکہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو صحت کی سہولیات بلاتعطل جاری رہی گی پاکستان تحریک انصاف نے صحت اور تعلیم کی سہولیات کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہر فرد کو صحت کارڈ دئیے جارہے ہیں جس میں صحت کارڈ سے علاج کراسکیں گے شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی صحت کی سہولیات اسی طرح جاری رہے گی اور اس سلسلے میں جلد ہی ہنگو ‘ ٹل اور درسمند کے علاقے کا دورہ کرونگی اور وہاں پر صحت کی سہولیات کیلئے ہرممکن تعاون اور کوشش کرونگی۔