نثارکھوڑونے نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 22 ستمبر 2020 13:47

نثارکھوڑونے نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثاراحمدکھوڑونے قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیاہے۔

(جاری ہے)

وکیل کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نثار کھوڑو نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے مجھے آمدن سے زائد اثاثوں سمیت 2 مختلف انکوائریز میں طلب کر رکھا ہے۔

خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار کرلیا جائے گا۔عدالت عالیہ سے استدعاہے کہ وہ نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکے۔نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لہذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔واضح رہے کہ نثار کھوڑو کونیب سکھر نے تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا ہے۔