بھارتی مظالم سے تنگ آ کر مقبوضہ جموں کشمیر کے نوجوان نے خود کو دریا کے حوالے کر دیا نعش بہتی ہوئی پاکستان پہنچ گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 ستمبر 2020 14:00

بھارتی مظالم سے تنگ آ کر مقبوضہ جموں کشمیر کے نوجوان نے خود کو دریا ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) بھارتی مظالم سے تنگ آ کر مقبوضہ جموں کشمیر کے نوجوان نے خود کو دریا کے حوالے کر دیا نعش بہتی ہوئی پاکستان پہنچ گئی۔

جموں کشمیر کے حالات سے تنگ آکر نوجوان نےخودکشی کر لی۔نوجوان نے مرنے کیلئے دریائے چناب میں چھلانگ لگائی تھی۔

(جاری ہے)

کشمیری نوجوان کی نعش بہتی ہوئی پاکستان کے علاقے سیالکوٹ میں موترہ نہر سے ملی ہے۔کشمیری نوجوان انڈین جموں کشمیر بھڈان کلاں کا رہائشی ہے۔

نوجوان کی جیب سے خط اور انڈین کرنسی بھی ملی ہے۔ڈی پی او کے مطابق جانحق ہونے والے نوجوان کی جیب سے انڈین تحریر بھی ملی ہے اور اس کے علاوہ سات سو انڈین روپے بھی ملے ہیں ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان کی نعش نکال کر قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔