حکومت کسی گھبراہٹ کی شکار نہیں نہ اے پی سی کا ایجنڈا ملکی مفاد میں ہے،چوہدری محمد سرور

اے پی سی کا ایجنڈا صرف حکومت کو گرانا ہے،عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیکر پانچ سال کے لیے وزیر اعظم منتخب کیا ہے ٰدو سال حکومت کو بہت چیلنجز کا سامنا رہا جن سے حکومت نے کامیابی سے نمٹا ہے، اب حکومت کی توجہ مہنگائی بیروزگاری اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کی طرف ہوگی،ضلع کچہری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

منگل 22 ستمبر 2020 21:33

حکومت کسی گھبراہٹ کی شکار نہیں نہ اے پی سی کا ایجنڈا ملکی مفاد میں ہے،چوہدری ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کسی گھبراہٹ کی شکار نہیں نہ اے پی سی کا ایجنڈا ملکی مفاد میں ہے، اے پی سی کا ایجنڈا صرف حکومت کو گرانا ہے،عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیکر پانچ سال کے لیے وزیر اعظم منتخب کیا ہے، دو سال حکومت کو بہت چیلنجز کا سامنا رہا جن سے حکومت نے کامیابی سے نمٹا ہے، اب حکومت کی توجہ مہنگائی بیروزگاری اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کی طرف ہوگی،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرضلعی صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، اشفاق ورک، رانا تقاسر، چوہدری شاہنواز سرائ ، منصور عزیز خان،آغا ندیم انو ر ودیگر موجود تھے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور عوامی خدمت و ملکی خوشحالی کے ویڑن کی تکمیل کے سبب دوبارہ برسر اقتدار آئے گی، عوام ہی نہیں خود اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان بھی دلی طور پر حکومت مخالف جماعتوں کے ساتھ نہیں وہ بھی ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو نمائندگی کیلئے لوگ نہیں ملیں گے اے پی سی میں کرپٹ ٹولہ ایک جگہ جمع ہوکر اتحاد کا تاثر دے رہا ہے ہم کہتے آئے ہیں کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کے مفادات مشترکہ ہیں اور اندر سے دونوں جماعتوں کی قیادت مشترک ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی وبے روزگاری خا تمہ کررہے ہیں،آئندہ سال عوامی امنگو ں کی تکمیل کا سال ہے ہر سطح پرعوام کو تاریخ ساز ریلیف فراہم کریں گے۔

۔