ترشاوہ پھلوں کے باغبانوںکو پیوند کاری کا عمل جاری رکھنے سمیت باغ میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت

بدھ 23 ستمبر 2020 15:30

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت توسیع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار احمد نے ترشاوہ پھلوںکے فارمرزکوہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے باغوں میں کھٹی کی نرسری لگانے اور میٹھے و کاغذی لیموں کی برداشت بھی بروقت مکمل کرلیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ باغبانوں کو چاہیے کہ وہ ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کھاد کی تیسری قسط ڈال دیں اور پیوند کاری کا عمل جاری رکھنے سمیت باغ میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں۔

انہوںنے کہاکہ باغات میں کیڑوں اور بیماریوں سے بچائوکیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے کیاجائے۔ انہوںنے بتایاکہ برسات کے موسم میں پودوں کے تنوں سے گوند نکلنا شروع ہو جاتی ہے لہٰذا باغبان تیز دھار آلہ سے اسے اتار کرپودوں کے تنوں پر بورڈ و پیسٹ لگادیں تاکہ اسے مزید نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :