Live Updates

ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور

90 دن کی ڈیڈ لائن ہمارے اپنے لیے ہے، فیصلہ کریں گے کیا ہم نے مزید سیاست کرنی ہے یا نہیں، جو کچھ ہوا وہ سب آپ کی وجہ سے ہوا اور آپ ہی کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 13 جولائی 2025 12:55

ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نو مئی کے بعد ہماری پارٹی کے خلاف سب کچھ کیا لیکن 8 فروری کو عوام نے جواب دیا، اب عمران خان کے خلاف کیسز اس لیے نہیں چلائے جا رہے کہ ان کیسز میں ہے ہی کچھ نہیں۔ لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تحریکیں عمران خان نے چلائی ہیں آج بھی عمران خان حقیقی آزادی اور آئن قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے، عمران خان نے دو ٹوک بتایا ہوا ہے کہ فیصلہ سازوں کے ساتھ ہی مذاکرات کروں گا، ان کو ساتھ بیٹھانا ہے بیٹھا لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کہتے ہیں کہ نو مئی کے بعد ہمارے اوپر تشدد کیا گیا ظلم کیا گیا 8 فروری کو قوم نے حساب لیا تو انہوں نے مینڈیٹ چوری کر لیا، اس کے بعد سے اب تک ہمارے اوپر سختیاں ہیں، عدالتوں کے دروازے بند اور عمران خان کے کیسوں کی شنوائی نہیں ہو رہی، عمران خان نے ہمیشہ تبدیلی کے حوالے سے 90 دن کا وقت دیا، 90 دن کل رات سے شروع ہوگئے ہیں، 90 دن کی ڈیڈ لائن ہمارے اپنے لیے ہے، اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا ہم نے مزید سیاست کرنی ہے یا نہیں، ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے ، پھر ہم رہیں یا نہ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، آئیں بیٹھیں دلائل سے بات کریں اور ثابت کریں اگر ہم نے ملک کے خلاف سازش کی ہے تو مجھے چوک میں پھانسی دے دیں لیکن پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار آپ ہیں آپ کو جواب دینا پڑے گا آپ جواب دہ ہیں، عوام کے لیے اب دو ہی راستے ہیں، اگر غلام بننا ہے تو پھر اس نظام خو چلنے دو ورنہ پھر نکل آؤ ہمیں جوائن کرو اور اپنے بچوں کی آزادی کیلئے لڑو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات