Live Updates

’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل

لاہور میں بارش کے دوران اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 13 جولائی 2025 12:00

’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) حکومت پر تنقید کرنے والے شہری کی مبینہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران راستوں کی بندش کے دوران برسات کے پانی سے بھرے روڈ پر سے اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں شہری کو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا، بعد ازاں وہی شہری ایک اور تصویر میں پولیس موبائل میں بیٹھا دکھائی دیا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

                                         
chacha rain
                                      
اس کے علاوہ شہری کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ حکومت پر اپنی تنقید پر معذرت کرتے ہوئے دکھائی دیا، مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کی جانب سے شیری کی معذرت کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟؟ کہاں گیا وہ جوش؟‘۔

(جاری ہے)

                               

اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ملک میں یہ ڈر کا نظام قائم کیا گیا ہے، ایک ایک ظلم تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، جو ظلم چچا نے سہا ہے جس دن عمران خان کی حکومت آئی تو اس کا احتساب ہوگا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات