تنقید کے تیر برسانے والے سابق کرکٹر بھاری تنخواہ پرپی سی بی کا حصہ بن کر خاموش

محمد یوسف، ثقلین مشتاق، عبدالرزاق، باسط علی، فیصل اقبال، غلام علی اور عتیق الزماں وغیرہ اب پی سی بی سیٹ اپ کا حصہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 ستمبر 2020 17:36

تنقید کے تیر برسانے والے سابق کرکٹر بھاری تنخواہ پرپی سی بی کا حصہ بن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2020ء ) ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر میڈیا میں کھلے عام تنقید کرنے والے کئی کرکٹرز اب پی سی بی میں بھاری معاوضے پر ملازم بن کر خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

سابق کپتان محمد یوسف، سابق آف سپنر ثقلین مشتاق، سابق آل رائونڈر عبدالرزاق، سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی، سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال، غلام علی اور عتیق الزماں وغیرہ اب پی سی بی سیٹ اپ کا حصہ ہیں اور ڈائریکٹر ندیم خان ان کے باس ہیں۔

وہ کہتے ہیں یہ کرکٹرز باہر بیٹھ کر ہماری خامیوں پر بات کرتے تھے اب سسٹم کا حصہ ہیں۔ تمام کرکٹرز ہمارے لئے قابل احترام ہیں اگر کسی کے پاس ہمارے سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے کوئی تجویز ہے تو ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ آف کوچنگ گرانٹ بریڈ برن لاہور پہنچ چکے ہیں۔