وزیر صحت اچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں،مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا اور طالبات سے ملاقات

پوسٹ گریجوایٹ کالج آف مِڈوائفری میں لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جائے گی‘وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد

بدھ ستمبر 18:07

وزیر صحت اچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں،مختلف شعبہ جات کاجائزہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں۔ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ودیگرافسران وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرکے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا اور نرسنگ سکول کی کلاس رومز میں طالبات سے ملاقات کی۔

پرنسپل نرسنگ سکول نے صوبائی وزیر صحت کو لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو پڑھائے جانے والے نصاب اور ایم سی ایچ سنٹرمیں طبی سہولیا ت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کی استعدادکار بڑھارہے ہیں۔پوسٹ گریجوایٹ کالج آف مِڈوائفری میں لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پوسٹ گریجوایٹ کالج آف مِڈ وائفری میں ایف ایس سی کے بعد طالبات کو داخلہ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج میں فارغ التحصیل طالبات کو ڈگری جاری کی جائے گی۔ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں میں اساتذہ کی تعدادسے متعلق تفصیلات پیش کریں۔تمام اساتذ ہ کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کروائی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز کی استدکارمزید بڑھائی جائے گی۔باقی نرسنگ سکولوں میں بھی مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرزکا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :