
او ایل ایکس نے نئے چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کے لئے نیا اشتہاری ٹول متعارف کرادیا
بدھ 23 ستمبر 2020 23:02
(جاری ہے)
او ایل ایکس کے سیلف سرو ٹول کے ذریعے چھوٹے و درمیانی کاروباری مشتہرین کو باسہولت انداز سے اپنی خصوصی کیمپینز پر توجہ دے کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل کیمپین پلاننگ ٹولز کے ذریعے مشتہرین اپنی کیمپینز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں گے اور چند آسان مراحل میں آڈینس ٹارگٹنگ جیسے فلٹرز کے استعمال کے ساتھ ہی ساتھ بجٹ رینج اور کیمپین دورانئے کے انتخاب سے مستفید ہو سکیں گے۔ او ایل ایکس مارکیٹ پلیس میں اس وقت 14 وسیع اقسام کی کلاسیفائیڈ کٹیگریز ہیں جو موبائل فونز، الیکٹرانک مصنوعات سے لیکر کارز، پراپرٹی، ہوم ایپلائنسز، فیشن سمیت دیگر بہت ساری کٹیگریز پر مشتمل ہیں۔ اس کے نتیجے میں مشتہرین اپنی دلچسپی رکھنے والی آڈینس کے مطابق انتہائی متعلقہ حلقے میں اپنی آن لائن کیمپینز کا ہدف طے کرسکیں گے۔ اس پلیٹ فارم کے بارے میں او ایل ایکس پاکستان کے کنٹری ہیڈ سیلز فرحان خان نے کہا، "او ایل ایکس کا سیلف سرو پلیٹ فارم چھوٹے اور درمیانی سطح کے کاروبار کی معاونت اور انتہائی بہترین اور کم لاگت کے حامل ٹولز کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ آڈینس کے لئے انکی مصنوعات و خدمات کو فروغ دیتا ہے۔ جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجیز کے استعمال سے چھوٹے و درمیانی کاروباری ادارے و افراد بہت سے نئے صارفین کی توجہ حاصل کرسکیں گے اور اپنا کاروبار مزید بڑھا سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم کے استعمال کی بدولت ہمارا تعاون جاری رہے گا اور ان کا کاروبار پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔ " لوگوں میں اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، اور متعدد ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے انتہائی کم قیمت پر بہترین موبائل ڈیٹا پیکجز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے آن لائن اشتہارکاری قابل ذکر طور پر بڑھ رہی ہے۔ مشتہرین کی بڑی تعداد بڑھتی ہوئی آن لائن کمیونٹی سے رسائی کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے اور نئے صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے۔ او ایل ایکس جیسے بڑے ادارے سیلف سرو ٹول جیسے نئے اور جدت انگیز پلیٹ فارمز متعارف کرانے کے ذریعے ان مسلسل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ انتہائی جدید ٹولز اور ٹیکنالوجیز بروئے کار لاتے ہوئے مشتہرین اور ممکنہ صارفین کے درمیان آن لائن رابطوں میں سہولت فراہم کی جائے۔ مشتہرین او ایل ایکس ایڈورٹائزنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (olxadvertising.com.pk) وزٹ کرکے او ایل ایکس کے سیلف سرو ٹول کا استعمال کرکے آغاز کرسکتے ہیں اور اپنی کیمپینز کا پلان بنا سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
-
آغا سراج درانی انتقال کرگئے، وزیراعلی سندھ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
-
لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
-
گلوکارہ نصیبولعل کا گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.