مری میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث میونسپل کاپوریشن کے دو انسپکٹروں گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن نے تین دیگر ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے

بدھ 23 ستمبر 2020 23:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) راولپنڈی کی تحصیل مری میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث میونسپل کاپوریشن مری کے دو انسپکٹروں کو محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی نے گرفتار کرلیا،جبکہ تین دیگر ملازمین کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ، قبل ازیں وزیر خواراک آزاد جموں و کشمیر سید شوکت علی شاہ نے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ میونسپل کارپوریشن مری کے بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن مری محمد نصیر،شعبہ انسداد تجاوزات کے انسپکٹر محمد عتیق ،انسپکٹر محمد مقصود،محمد شہزاد ،محمد اشفاق ،محمد افراز ،تنویر احمد یہاں مری میں غیر قانونی تعمیرات کرانے میں ملوث ہیں اور اس ضمن میں وہ کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں ،ان کے خلاف کاروائی کی جائے ،کیونکہ ان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں ،جس پر گذشتہ روز سرکل آفیسر محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی زاہد ظہور اور انکی ٹیم نے کاروائی عمل میں لاکر ملزم انسپکٹر محمد عتیق ،انسپکٹر محمد مقصودکو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :