کوہستان، ٹریفک پلان ترتیب دینے کیلئے سیٹیزن ٹریفک لیزاں کمیٹی کا اجلاس

بدھ 23 ستمبر 2020 23:06

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او محمد سلیمان خان نے ضلعی ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک پلان بنانے و دیگر مسائل حل کیلئے سیٹیزن ٹریفک لیزان کمیٹی سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لوئر کوہستان نے میٹنگ کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ مسافروں و سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی، منی اڈوں اور تجاوزات کے خاتمہ اوربازاروں کے اندر پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے یہ اقدامات شروع کئے ہیں۔

آپ تمام شرکاء سے تعاون کا توقع رکھتے ہیں۔ کمیٹی کے ممبران ٹریفک قوانین و ٹریفک پلان سے آگاہ ہوتے ہوئے انکی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک لیزان کمیٹی کے قیام سے عوام کو ٹریفک کی روانی اور ٹریفک کے مسائل کے حل میں بہتری دیکھنے کو نظر آئے گی اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ عوام خود بھی پولیس کے اس اقدام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کمیٹی کے ممبران کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ لوئر کوہستان بھر کے ٹریفک مسائل کو خوش اصلوبی سے حل کر کے مسافروں اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :