کراچی،مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنلز، ڈکیت،منشیات فروش وگٹکا فروشوں سمیت 24 ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:47

۹ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلہ ودیگر کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنلز۔ ڈکیت۔ منشیات فروش وگٹکا فروشوں سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ۔ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے ملزم خرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

میمن گوٹھ پولیس نے منشیات فروش غلام عباس کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل حفیظ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔ ملیر سٹی پولیس پانچ ملزمان عبدالقیوم۔ عبدالمجید۔ فتح محمد۔ اعجاز اور آقا کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ فیروزآباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم رفاقت کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ملزمان نجی کوریئر کمپنی کے آفس میں لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔ مدینہ کالونی پولیس نے چار ملزمان عبدالغنی، مردان شاہ، عبدالرشید عرف پاپڑ اور عامر کو گرفتار کر کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلی۔ڈاکس پولیس نے منشیات فروش محمد کامران عرف لنگڑا کو گرفتارکرکے 8 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ موچکو پولیس نے ملزم ضیا الرحمن کو گرفتار کرکے قبضے سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی۔

شاہ لطیف ٹائون پولیس نے دو ملزمان اسلم اور شہزاد کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔سول لائن پولیس نے دو ملزمان سید فیصل اللہ اور سید نصیب اللہ کاکڑ کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی۔سعید آباد پولیس نے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کرکے 8 کٹے چھالیہ برآمد کرلی۔ اتحاد ٹائون پولیس نے گٹکا فروش کاشف بلڈر کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلی۔ لانڈھی پولیس نے دو ملزمان اسد عرف سنی اور محمد وحید کو گرفتار کرکے منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ نیو کراچی پولیس نے ملزم رمضان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پی آئی بی پولیس نے متعدد مقدمات میں نامزد ملزم عادل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔