Live Updates

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کے ادارے، پی آئی اے، کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے، جسے جلد حل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جب پی آئی اے، فیصل اقبال کو حل طلب معاملے پر کلین چٹ دینے کے ساتھ ساتھ این او سی فراہم کردے گا تو پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرنے کے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس وقت تک وسیم حیدر، بلوچستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات