ادویہ ساز کمپنیوں کے دبائو میں نہیں آئے ، ایک نئی ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں ، ڈاکٹر فیصل

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں کے دبائو میں نہیں آئے ، ایک نئی ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔ جمعرات کو ادوایات کی قیمتیں بڑھنے پر معاون حصوصی برائے صحت ڈاکڑ فیصل سلطان نے کہاکہ جن دوائوں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں انہوںنے کہاکہ ان دواوں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں ، غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضروری تھا کہ اداویات کی قیمتیں ایسی ہوں کہ سب کی پہنچ میں ہوں ، وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب سستی اور مناسب وقت میں دستیاب ہو ں گی ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ حکومت اور ڈریپ کا کام دواوں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے ، مارکٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہم ادویہ ساز کمپنیوں کے دبائو میں نہیں آئے ، ایک نئی ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں ،۔ انہوںنے کہاکہ بڑھتی دواوں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ تمام صحت کے اداروں میں ریفارمز لا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :