سید فخر امام کی جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ سید فخر امام نے جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سید فخر امام نے کہاکہ جمہوریہ کوریا پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوستوں میں سے ایک ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں انسداد ٹڈی دل کے لئے کورین حکومت کی مالی مدد کے لئے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کوریا کے مابین زراعت میں باہمی تعاون کے امکانات ہیں۔انہوںنے کہاکہ این اے آر سی میں کوپیا سنٹر کے قیام پر کورین سفیر کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی اے آر سی اور اس کے ہم منصب آر ڈی اے کوریا کے مابین مفاہمت نامے پر دستخط زرعی تحقیق کو فروغ دے گا۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر چو گیانگ رے کی بطور ڈائریکٹر کوپیا پاکستان سینٹر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :