فیصل آباد، پولیس نے24گھنٹوں کے دوران5 اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:45

فیصل آباد، پولیس نے24گھنٹوں کے دوران5 اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد ..
فیصل آبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) فیصل آباد، پولیس نے24گھنٹوں کے دوران05 اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں میں24گھنٹوں کے دوران05 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 36 ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 14منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا،ان کے قبضہ سی4.730 کلوگرام چرس اور 122 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنیاور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں فیصل آباد پولیس نے 10 ملزم گرفتار کرکے 07 عدد پسٹل، 01 عدد کلاشنکوف، 02عدد بندوق اورمتعدد گولیاں برآمدکی گئیں۔فیصل آباد پولیس نے جواء مافیاء کیخلاف کارروائیاں کرکے 04ملزم گرفتار کئے،گرفتار ملزمان سے جوئے پر لگی رقم 5450 برآمد کی گئی۔ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کی گئی کارروائیوں میں کی03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 33700 پتنگیں برآمد کی گئیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :