دہشت گردی، قتل و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 2ہزار اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:59

دہشت گردی، قتل و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 2ہزار اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پرضلع بھر کے تمام تھانوں کی پولیس نے دہشتگردی، قتل ودیگرسنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دوہزارمجرمان کوگرفتار کرلیا.

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یکم جنوری 2020سے اب تک دہشتگردی،قتل،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں میں ملوث کیٹیگری (ای) کی288 اشتہاریوں سمیت 2046 اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا، راولپنڈی پولیس نے خصوصی مہم کے دوران دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث 10اشتہاری مجرمان اورقتل،ڈکیتی ودیگر سنگین مقدمات میں ملوث کیٹیگری (ای) کے 278اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا،راولپنڈی پولیس نے اقدام قتل، چیک ڈس آنر،امانت میں خیانت،ضرر اوردیگر مقدمات میں ملوث کیٹیگری (بی) کے 1758اشتہاری مجرمان کو گرفتا رکیاگیا،راولپنڈی پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویڑنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قتل،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں سمیت دیگر مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی اورجرائم پر قابوپانے کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیر ا مزید تنگ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :