پنجاب بھرمیں 878 ٹریفک حادثات، 06افراد جاں بحق

جمعرات 24 ستمبر 2020 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) پنجاب بھر میں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 878 ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں 06افراد جاں بحق جبکہ 583افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔358معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ211ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت201متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد82حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان65حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔